میں اس پر سوچنے بیٹھوں
میں اس پر سوچنے بیٹھوں ، تو حیرانی نہیں جاتی پرندے گھر میں ھیں ، اور گھر سے ویرانی نہیں جاتی کلاہ و تخت سے شہزادگی بالکل نہیں مشروط کہ جب تک ماں ھو زندہ ، بوئے سلطانی نہیں جاتی وہ اکثر خواب میں آ کر ، میری حالت پہ روتی ھے کہ زیرِ خاک بھی ، ماں کی پریشانی نہیں جاتی عباس تابش